تعلیمی سرگرمیاں

شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام غیر نامیاتی کیمسٹری میں نئے رجحانات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام غیر نامیاتی کیمسٹری میں نئے رجحانات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین بخاری نے خصوصی لیکچر دیا انہوں نے اپنے لیکچر کے دوران غیر نامیاتی کیمسٹری میں نئے رجحانات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ غیر نامیاتی اشیاء میں نمکیات، دھاتیں، واحد عناصر سے بنائے گئے مادے اور دیگر مرکبات شامل ہیں جن میں کاربن ہائیڈروجن سے منسلک نہیں ہوتا ہے۔ کچھ غیر نامیاتی مالیکیول دراصل کاربن پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، میز نمک یا سوڈیم کلورائڈ، کاربن ڈائی آکسائیڈ، ہیرا (خالص کاربن)، چاندی اور سلفر غیر نامیاتی مادے ہیں۔انہوں نے اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی جس سے طلباء و طالبات مستفید ہوئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button