تعلیمی سرگرمیاں

ایف ڈی ای کے زیر انتظام 100 سکولوں میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کے سنٹرز آئندہ دس دنوں میں تیار ہو جائیں گے

وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) کے زیر انتظام 100 سکولوں میں بچوں کی ابتدائی تعلیم (ای سی ای) کے سنٹرز آئندہ دس دنوں میں تیار ہو جائیں گے۔

ان سنٹرز کیلئے 200 نئے اساتذہ اور سٹاف کی خدمات لی گئی ہیں ۔ ان سنٹرز میں بچوں کو سکھانے کیلئے مونٹیسوری کے جدید آلات فراہم کئے گئے ہیں جبکہ اساتذہ کو ان آلات کے استعمال اور بچوں کے سکھانے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

ان سنٹرز میں حروف تہجی, الفاظ کے جوڑ توڑ سکھانے کیلئے جدید طریقوں کا استعمال کیا جائے گا جبکہ اساتذہ انفرادی مظاہرہ کے ساتھ ساتھ ویڈیوز کا بھی استعمال کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button