عالمی

یو اے ای کے صدر پیر سے امریکہ کے سرکاری دورے کا آغاز کریں گے، امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پیر سے اپنے امریکہ کے پہلے سرکاری دورے کا آغاز کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق وہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے مابین 50 سالہ پرانے تاریخی تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دونوں رہنما دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کرنے بالخصوص معیشت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، خلا، قابل تجدید توانائی، آب و ہوا کے اقدامات، پائیداری کے حل اور دیگر پہلوؤں پر بھی بات چیت کریں گے جو دونوں قوموں کے لئے زیادہ خوشحال مستقبل کے لئے دونوں ممالک کے وژن کو آگے بڑھاتے ہیں۔

اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید متعدد امریکی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ہر سطح پر متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button