کھیلوں کی دنیا

ٹاپ سیڈڈجڈ ٹرمپ انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے

انگلینڈ کے نامور کیوئسٹ ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

انگلینڈ کے 35 سالہ کیوئسٹ جڈ ٹرمپ نے مردوں کے مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہم وطن میزبان کیوئسٹ میتھیو سیلٹ کو ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے برینٹ ووڈ سنوکر سینٹر میں جاری ہے۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کے نامور کیوئسٹ ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن میزبان کیوئسٹ میتھیو سیلٹ کو 1 کے مقابلے میں 4 فریم سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ کا ٹاپ 16 رائونڈ میں مقابلہ چین کے حریف کیوئسٹ فین ژینگی سے ہوگا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button