قومی

وفاقی وزراپیٹرولیم و توانائی سے روسی نائب وزرا کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان کےد ورے پر آئے روسی نائب وزرا کے وفد نے ملاقات کی۔ وفود کی سطح پر ہونے والی اس ملاقات میں وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری اور معاون خصوصی پاور ڈویژن محمد علی بھی شریک تھے جبکہ روسی وفد میں ڈپٹی وزیر توانائی،ڈپٹی وزیر خزانہ اور ڈپٹی وزیر اقتصادی ترقی شامل تھے۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان جمعرات کو ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ روسی وفد کا دورہ پاک روس شراکت داری کو فروغ دے گا۔ روسی وفد نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے ہیں ، پاکستان مونومنٹ سے اسلام آباد کا نظارہ حسین لگا۔وفود نے باہمی ترقی اور توانائی میں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button