کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس نے 81 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 81 ہزار پوائنٹس کے اہم سنگ میل کو کامیابی سے عبور کر لیا۔ کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رحجان غالب رہا جو کاروبار بند ہونے تک جاری رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 997.95 پوائنٹس (1.23 فیصد) کے اضافہ کے بعد 81459.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 468 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 145 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،238 کی قیمتوں میں کمی اور 85 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 459.037ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 18.61 ارب روپے تھی، کے ایس ای 30 انڈیکس 331.68 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 25797.85 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1423.49 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 129896.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.761 ارب روپے کا لین دین ہوا۔گزشتہ روز کوہ نور سپننگ ملز کے 35184576 حصص، کے الیکٹرک کے 23819654 حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 22930170 حصص کا لین دین ہوا۔گلشن سپننگ ملز لمیٹڈ، گلستان سپننگ ملز اور روپالی پولی ایسٹر سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلایزیشن کا حجم 38.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 38.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button