کاروباری

ملک بھر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر مالیاتی ادارے بند،تمام بینک، چیمبرز،سٹاک مارکیٹس بھی بند رہیں گی

ملک بھر میں کل 12 ربیع الاول بمطابق17 ستمبر بروزمنگل کوعید میلادالنبیؐ کے موقع پرتمام مالیاتی ادارے،بینک، چیمبرز،سٹاک مارکیٹس بند رہیں گی۔

سٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ سٹیٹ بینک اورسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی اداروں میں بھی حکومتی احکامات کی روشنی میں عام تعطیل ہوگی۔ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ حکومتی احکامات کے مطابق تعطیل کافیصلہ جشن عید میلادالنبیؐ کی ملک گیر عام تعطیل کے باعث کیا گیا ہے۔

اسی طرح سٹاک ایکس چینجز گارنٹیز لمیٹڈ بھی منگل کو بند رہیں گی اور حصص کی خرید و فروخت و لین دین کا کوئی کاروبارنہیں ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button