کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 685 روپے کے اضافے کے بعد 229,510 روپے سے بڑھ کر 230,195 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 210,384 روپے سے بڑھ کر 211,013 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,950 روپے اور 2,529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,569 ڈالر سے بڑھ کر 2,577 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button