قومی

ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پاکستان کے درمیان استعداد کار میں اضافے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پاکستان نے اپنے باہمی تعاون میں اضافے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ایم او یو میں دونوں اداروں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے فریم ورک کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد سٹیٹ بینک میں کام کرنے والے انسانی وسائل اور پاکستان میں کام کرنے والے اس کے مختلف ذرائع کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانا ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اتحاد پاکستان میں بینکاری کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن میں ایک اہم قدم کے ساتھ ساتھ مجموعی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے معاون ہے اور بہتر مربوط اور ذہین بینکاری کے بنیادی ڈھانچے کی طرف ایک قدم ثابت ہوگا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس( این آئی بی اے ایف)پاکستان کے سی ای او ریاض نذر علی چنارا اور ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے ڈپٹی سی ای او احمد بلال مسعود نے این آئی بی اے ایف پاکستان اور ہواوے کے وفد کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔

این آئی بی اے ایف پاکستان کے سی ای او ریاض نذر علی چنارا نے کہا کہ ہم اس بامعنی تعاون کو شروع کرنے پر بہت خوش ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ اس مفاہمت نامے پر دستخط آنے والے کئی سالوں کے لئے دونوں اداروں کے مابین سٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہے۔ یہ شراکت داری ہمیں ٹیکنالوجی کے جدید ترین رجحانات کو سمجھنے کے قابل بنائے گی اور ہماری افرادی قوت کو اپنے ادارے کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے ان کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے قابل بنائے گی۔

ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے ڈپٹی سی ای او احمد بلال مسعود نے کہا کہ ہواوے کو این آئی بی اے ایف پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے اور ہم باہمی اہداف کے حصول میں اس سٹریٹجک شراکت داری کے منتظر ہیں اور ان ٹریننگ کو یقینی بنانے سے مطلوبہ نتائج فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔توقع ہے کہ اس شراکت داری سے ڈیٹا کام، کلاؤڈ، بگ ڈیٹا، سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت جیسی ٹیکنالوجی پر تکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button