قومی

اراضی ریکارڈ سنٹر پرتاخیر ی حربے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر بھکر

ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر عوام کو عمدہ سروسز کی فراہمی میں تاخیر ی حربے ہرگزبرداشت نہیں کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر منکیرہ کے دورہ کے موقع پر سینٹرانتظامیہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سینٹرپرریکارڈ کے حصول کیلئے آئے ہوئے لوگوں سے سنٹرکی کارکردگی بارے دریافت کیا۔

انہوں نے موقع پر موجود لوگوں سے کہا کہ اراضی ریکارڈ سینٹر پر انہیں مسائل کا سامنا ہے تو بتایا جائے تاکہ اس کا موقع پر ازالہ کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنرنے سینٹر انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ عوام الناس کو عمدہ سروسز کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ علاوہ ازیں سنٹرپر آنیوالے بزرگ افراد کوخصوصی طور پر ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ضلع کے سنٹرز پر تسلسل کیساتھ مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button