قومی

عجمان چیمبر اور پاکستانی قونصل جنرل کا دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سلیم السویدی نے پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد سے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری، زرعی مصنوعات اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں باہمی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں عجمان چیمبر میں اسٹڈیز اینڈ انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ سیکٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی راشد القیطوب اور قونصلیٹ آف پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان بھی موجود تھے۔سلیم السویدی نے اس ملاقات کی اہمیت اور عجمان اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کے لئے براہ راست رابطے کا چینل کھولنے میں اس کے کردار پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں 4194 پاکستانی تاجر عجمان چیمبر کے ممبر بنے جو بنیادی طور پر ریٹیل، کنسٹرکشن، مینوفیکچرنگ اور مہمان نوازی کے شعبوں میں سرگرم ہیں۔حسین محمد نے ٹیکسٹائل، ملبوسات اور زراعت سمیت پاکستان میں اہم شعبوں پر روشنی ڈالی اور تجارت کے فروغ میں نمائشوں کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے عجمان چیمبر کو اکتوبر میں کراچی میں ہونے والی ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی نمائش میں شرکت کی دعوت دی جو دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان جدت طرازی اور تعاون کو فروغ دینے کا عالمی پلیٹ فارم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button