کاروباری

تاجر برادری معیشت کی اصل محرک ، کاروبار میں آسانی کے لیے اس کے مسائل حل کیے جانے چاہئیں، صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی سی سی آئی) کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ تاجر برادری معیشت کی اصل محرک ہے اور کاروبار میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے اس کے مسائل حل کیے جانے چاہئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں آئی سی سی آئی میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے نئے قائم کردہ سہولت سینٹر کے افتتاح کے موقع پر چیمبر میں محمد فہیم خان، ڈائریکٹر جنرل نادرا، آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹوز اور ممبران کے ہمراہ بات چیت کے دوران کیا۔

اس موقع پر احسن ظفر بختاوری نے کاروباری برادری کےلئے بے لوث خدمت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے اسے اپنے پورے دور میں اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ سینٹر کے قیام کے لیے مکمل تعاون کرنے پر چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر ملک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹر کے لیے ان کی درخواست کو قبول کرنے اور اس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا تمام کریڈٹ چیئرمین کو جاتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ تمام تر سہولیات سے لیس سینٹر کمیونٹی کو نارمل سی این آئی سی، ارجنٹ سی این آئی سی، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی)، برتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ سمیت خدمات کی رینج پیش کرے گا جس سے اراکین کو بہت فائدہ پہنچے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں آئی سی سی آئی اہم محکموں کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کے لیے بنائی گئی مختلف کمیٹیوں کے تعاون کی بدولت ملک کے چیمبرز میں سرفہرست ہے، ان کمیٹیوں کی محنت کے نمایاں نتائج برآمد ہوئے جس سے چیمبر کو وسیع پیمانے پر پہچان ملی ۔ ایک ثالثی کونسل آفس، پولیس فیسیلی ٹیشن سینٹر اور ٹیکس محتسب کے دفاتر پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور کمیونٹی کو تمام ضروری خدمات پیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے شروع کیے گئے میگا پراجیکٹس کا ذکر کیا جن میں جڑواں شہروں کے مرکز میں جدید ترین ایکسپو سینٹر کا قیام، نیلہ دلہ انٹرچینج پر انڈسٹریل سٹیٹ اور آئی سی سی آئی کے ممبران کی ہیلتھ انشورنس شامل ہیں ،

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ خواب جلد پورا ہو گا اور کمیونٹی اس سے مستفید ہو گی۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے طور پر اپنی مدت صدارت کی تکمیل کے بعد بھی کاروباری برادری کے ساتھ ساتھ رہائشیوں کی سماجی خدمت کو بلا تفریق جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ2024-26 کے آئی سی سی آئی کے انتخابات میں فائونڈر گروپ کے اراکین کو کامیابی ملے گی اور کاروباری برادری انہیں بھاری اکثریت سے فتح حاصل کرنے کے قابل بنائے گی۔

افتتاحی تقریب میں سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ، آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹوز اور ممبران ناصر محمود چوہدری، ملک بشیر اعوان، سیف الرحمان، امتیاز عباسی، امیر حمزہ ، شاہد عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button