کھیلوں کی دنیا

سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈ، سیلٹا ویگو ،بارسلونااور ایتھلیٹک کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ، سیلٹا ویگو ،بارسلونااور ایتھلیٹک کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ ریال ایرینا، سان سیبسٹین، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈکی ٹیم نے ریال سوسی ڈیڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔

ریال میڈرڈ کی جانب سے ونیسیئس جونیئر اور کیلین ایمباپے نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ابانکابالائیڈوس سٹیڈیم، ویگو میں کھیلے گئے میچ میں سیلٹا ویگوکی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ریال ویلاڈولڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ سیلٹا ویگو کی طرف سے ہیوگو الواریز،بورجا ایگلیسیاس اور اناستاسیوس ڈووکاس نے ایک ایک گول سکور کیا۔

ریال ویلاڈولڈ کی جانب سے واحد گول ماریو مارٹن نے سکور کیا۔میونسپل ڈی مونٹیلیوی، ویرونا میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گیرونا کی ٹیم کوایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔بارسلونا کی جانب سے لامین یمل ،دانی اولمو ،پیڈری اورفیران ٹوریس نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

گیرونا کی جانب سے واحد گول کرسچن سٹوانی نے سکور کیا۔ گران کینریا،لاس پالماس ڈی گران کینریا کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایتھلیٹک کلب کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد لاس پالماس کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button