تعلیمی سرگرمیاں

گورنمنٹ ایم اے او کالج کے پرنسپل کی میرٹ کے برعکس تعیناتی پر سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کونوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ ایم اے او کالج کے پرنسپل کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر عبوری پرنسپل کی تعیناتی کا عمل روک دیا۔عدالت نے سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے دوبارہ جواب طلب کرلیا۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست گزار سابق پرنسپل ڈاکٹر عالیہ رحمن کی دائر درخواست پر جمعہ کو سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار سابق پرنسپل ڈاکٹر عالیہ رحمن کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پرنسپل ایم اوکالج کاعہدہ 26 جولائی سے خالی ہے،وزارتی کمیٹی نے درخواست گزار کو اہلیت کی بنیاد پر پرنسپل کے عہدے کیلئے اہل قررار دے رکھاہے،سیکرٹری ہائیرایجوکیشن نے میرٹ کے برعکس پانچویں نمبر والے امیدوار ڈاکٹر انجم کی عبوری تعیناتی کی سفارش کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت جونئیرامیدوار کوایم اے اوکالج کے پرنسپل کے عہدے پرتعینات کرنے سے روکنے کاحکم دے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button