کاروباری
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عاجل کے مطابق سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 319.06 ریال ،22 قیراط ایک گرام کے نرخ 292.47 ریال، 21 قیراط کی قیمت 279.18 ریال جبکہ 18 قیراط کے نرخ 239.29 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کی قیمت 186.12 ریالریکارڈ کی گئی۔
گولڈ مارکیٹ میں ایک کلو سونے کے نرخ 3 لاکھ 19 ہزار ریال جبکہ ایک تولہ سونے کی قیمت 3720 ریال اور ایک اونس سونے کی قیمت9920 ریال تک پہنچ گئی۔