کاروباری

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بزنس کمیونٹی کے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع سے ملاقات

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اکرام الحق بزنس کمیونٹی کے وفد کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے گھر گئے اور ان سے ملاقات کی۔ صدر چیمبر نے اس ملاقات میں بزنس کمیونٹی کے مسائل بیان کیے اور سیالکوٹ کی صنعت کے لیے مذید موثر اور اہم اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سیالکوٹ ٹینری زون کے شہر سے باہر منتقلی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کو بھی آن بورڈ لینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی تاکہ معاملات کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ ٹینری زون میں 107 ٹینریاں تعمیر کے مراحل میں ہیں جبکہ مجموعی طور پر 433 پلاٹ مالکان نے نقشہ جات کی منظوری کے بعد کام کا آغاز کیا ہے۔ دفاع خواجہ محمد آصف نے صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اکرام الحق کی قیادت میں تشریف لانے والے بزنس کمیونٹی کے وفد کو خوش آمدید کہا اور انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ماضی کی طرح بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

– Advertisement –

انہوں نے ٹینریوں کی شہر سے باہر ٹینری زون کے اندر منتقلی کو بھی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسا کرنے سے شہر کا ماحول بھی صاف ستھرا ہو گا اور شہری آبادی کو ماحولیاتی آلودگی سے بھی بچایا جا سکے گا۔ رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام چوہدری ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اوورسیزپاکستانی حافظ شاہد کہگ ، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اکرام الحق ، ماجد رضا بھٹہ ، سابق میئر توحید اختر چوہدری

سابق وائس چیئرمین سیال سرفراز بھٹی ، صدر مسلم لیگ سٹی محمد رفیق مغل ،چیئر مین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خواجہ مسعود اختر خواجہ سلطان ٹیپو ، اعجاز بھٹی ، محسن بھٹہ ، رانا وحید ، چودھری رزاق سمیت بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button