قومی

لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

پشاور: لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لکی مروت کے علاقے خیروخیل پکہ کے قریب پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار موٹرسائیکل پر تھانے جارہے تھے جس دوران دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button