کوئٹہ کے عوام نے ایک بار پھر قوم پرستی کے نام پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا،نوابزادہ جمال رئیسانی
پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے حلقہ پی بی 45 سریاب کوئٹہ کے 15 پولنگ سٹیشنز پر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سریاب کوئٹہ کے عوام نے ایک بار پھر قوم پرست اور مذہب کی نام پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا ۔
رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی برتری سے پیپلزپارٹی پر بھرپور عوامی اعتماد ثابت ہوگیا،پی بی 45 کوئٹہ کی فتح پر چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر مملکت آصف علی زرداری، محترمہ فریال تالپور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے حاجی علی مدد جتک سميت پارٹی کے جیالوں، جیالیوں اور حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کی باشعور عوام کو بھی جیت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر جاری وساری رہے گا۔