قومی

چیئرمین سی ڈی اے کا ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کا دورہ، کیفے ٹیریاز سیل، اپ گریڈیشن کے احکامات جاری

چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کا دورہ کیا اور ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نےناقص انتظامات، گندگی، غیر معیاری اشیاء کی فروخت، خراب واش رومز اور ہر طرف کچرے کے ڈھیرپر برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے موقع پر ہی دونوں کیفے ٹیریاز کو سیل کرنے اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔چیئرمین سی ڈی اے نے شٹل سروس ایریا میں فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور کیفے ٹیریاز کی اشیاکے نمونے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کو بھجوانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس ایریا کی فوری اپ گریڈیشن کا منصوبہ طلب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تین ہفتے کے اندر اس علاقے کو خوبصورت اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کے کیفے ٹیریاز اور ویٹنگ ایریا میں صفائی کی ناقص صورتحال، واش رومز کی خرابی، بدبو اور کمرے میں چارپائیاں شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

ویزا کے لیے سفارتخانے جانے والے شہریوں نے غیر معیاری اشیا کی فروخت اور ناقص انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اب ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس سی ڈی اے کے زیر انتظام چلائی جا رہی ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے روزانہ دس الیکٹرک بسیں سفارتخانوں تک آمد و رفت کے لیے فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شٹل سروس کو استعمال کرنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس علاقے کو جلد از جلد اپ گریڈ کیا جائے گا۔اس موقع پر سی ڈی اے ممبران، ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے چیئرمین کے احکامات پر فوری عملدرآمد کا یقین دلایا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button