قومی

اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون ، 8 کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 8 کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں میں 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 65.928 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں ۔اسلام آباد میں بس اسٹاپ کے قریب ملزم سے 1.4 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔

اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن کے قریب دو ملزمان سے 30 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں ۔ ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔دیگر کارروائیوں میں اسلام آباد میں کوریئر آفس کے ذریعے مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 112 گرام آئس برآمد کی گئی ۔
اسلام آباد میں F/17 سوسائٹی کے قریب 3.6 کلو گرام افیون اور 48 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔بلوچستان کے علاقے گوادر میں ملزم سے 6 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ۔ایم ٹو اسلام آباد پر گاڑی میں چھپائی گئی 2 کلوگرام ہیروئن برآمدکرکے ایک ملزم گرفتار کیاگیا۔

اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب موٹرسائیکل میں چھپائی گئی 1.8 کلو گرام چرس برآمدکرکے ایک ملزم گرفتار کیاگیا ۔بلیلی کوئٹہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3 کلو گرام آئس برآمد کی گئی اور دوران کاروائی افغان باشندہ گرفتار کیاگیا ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button