ٹاپ نیوز

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے بیان میں انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشنز کے دوران 19 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔صدر مملکت نے کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 3 بہادر جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

– Advertisement –

صدر مملکت نے لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button