عالمی
سری لنکا کی بحریہ نے 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا
سری لنکا کی بحریہ اور ساحلی محافظوں نے سری لنکا کے پانیوں میں غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیری کی کشتی کو پکڑالیا اور 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔
سری لنکن بحریہ نے جمعرات کو بیان میں بتایا کہ بھارتی ماہی گیروں کی کشتی کو گزشتہ رات کو جافنا شہر کے علاقے کرائی نگر کے کوولان لائٹ ہاؤس کے سمندر سے پکڑا گیا ۔
بحریہ نے کہا کہ وہ غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے کے لیے سری لنکا کے پانیوں میں باقاعدہ گشت اور کارروائیاں کرتے ہیں ۔
بحریہ نے بتایا کہ ماہی گیروں کی کشتی اور 10 بھارتی ماہی گیروں کو کنکیس نتھورائی بندرگاہ پر لایا گیا اور قانونی کارروائی کے لیے میلادی فشریز انسپکٹر کے حوالے کیا گیا۔