عالمی
برطانوی فوجیوں نے افغانستان میں چھاپوں کے دوران غیر قانونی قتل کے خدشات ظاہر کردیے
برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجیوں نے ایک انکوائری میں افغانستان میں مشتبہ چھاپوں کے دوران غیر قانونی قتل کے خدشات ظاہر کردیے۔
گواہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بعض کارروائیوں میں غیر مسلح افغانوں، جن میں 16 سال سے کم عمر لڑکےبھی شامل تھے، ان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
گواہوں کے مطابق انکوائری برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے بعد برطانوی وزارت دفاع کے حکم پر شروع کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل ائیر سروس کے فوجیوں نے 54 افراد کو مشکوک حالات میں قتل کیا۔
یاد رہے کہ افغانستان میں القائدہ کے خلاف ہونے والے آپریشن میں برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجی بھی شامل تھے۔