کاروباری
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصد کمی
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصد کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں جولائی تا نومبر 2024 کے دوران خسارہ 1.15 ارب ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2023 کےدوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 1.25 ارب ڈالر رہا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 0.10 ارب ڈالر یعنی 8 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔