کاروباری

پاکستان میں موبائل فونز کی سمبلنگ / مینوفیکچرنگ جنوری تا نومبر 2024کے دوران 22.83 ملین یونٹس رہی

پاکستان میں موبائل فونز کی اسمبلنگ / مینوفیکچرنگ جنوری تا نومبر 2024کے دوران 22.83 ملین یونٹس رہی ہے۔ ٹاپ لائن ریسرچ کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران اندرون ملک موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ کے حوالہ سے انفنیکس سرفہرست رہی ، کمپنی نے جنوری تا نومبر 2024 میں 3.65 ملین یونٹس کی پیداوار حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر آئی ٹیل 3.34 ملین یونٹس اور ویگوٹیل 3.07 ملین یونٹس کی مینوفیکچرنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا نومبر 2024 کے دوران ویوو فونز کی پیداوار 2.57 ، ٹیکنوموبائل فونز کی پیداوار 2.53 ملین اور ژائو می کی پیداوار 2.19 ملین یونٹس رہی ۔ اس طرح رئیل می کی پیداوار 1.61 ملین ، جی فائیو 1.41 ملین اور سام سنگ کی پیداوار 1.26 ملین یونٹس رہی ۔ مزید برآں جنوری تا نومبر 2024 کے دوران پاکستان میں موبائل فونز کی سمبلنگ کرنے والی کمپنی نوکیا کی پیداوار 1.20 ملین یونٹس رہی ہے۔

اس طرح جنوری تا نومبر 2024 کے دوران پاکستان میں موبائل فونز تیار کرنے والی 10 بڑی کمپنیوں کی مجموعی پیداوار 22.83 ملین یونٹس رہی ہے جن میں سے پیداوار کے لحاظ سے سر فہرست انفنیکس موبائل کمپنی رہی ہے جس کی مجموعی پیداوار 3.65 ملین یونٹس رہی ہے جبکہ نوکیا 1.20 ملین یونٹس موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ کے ساتھ دسویں نمبر پر رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button