عالمی

امریکا شام پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کرے،وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے اپنی حکومت کے امریکا سے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کے مطالبے کو دہرایا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے قطر کے دورے کے دوران صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی پابندیاں معیشت کی بحالی میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ نئے شام کے خطے کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے، ہمیں خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے، ہم عرب، علاقائی اور بین الاقوامی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔

اسعد حسن الشیبانی اتوار کو شامی وفد کے ہمراہ دوحہ پہنچے جس میں وزیر دفاع مرحف ابو قصرہ اور جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ انس خطاب بھی شامل تھے۔ شامی وزیر خارجہ نے قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کی۔ قطری وزیر اعظم نے شام کے اتحاد، خودمختاری اور آزادی کی حمایت کے اپنے ملک کے موقف کی توثیق کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ان کی حمایت اور ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران شام میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر اور اس کے لیے قطری امداد کو مزید مضبوط بنانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button