عالمی
شام کا مستقبل کسی غیر ملکی طاقت کو کنٹرول نہیں کرنا چاہیے، فرانس
فرانس نے کہا ہے کہ شام کا مستقبل کسی غیر ملکی طاقت کو کنٹرول نہیں کرنا چاہیے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نول باروٹ نےشام کے دورے اور نئے حکام سے ملاقات کے دو دن بعد نجی ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شام کو قدرتی طور پر مدد کی ضرورت ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ وہاں کوئی غیر ملکی طاقت نہ آئے ،شام کا مستقبل بھی شامیوں کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عبوری اتھارٹی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں اور جن کمیونٹیوں سے ہم ملے ان کی جانب سے خود مختاری کا ہدف درست ہے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنی جرمن ہم منصب اینالینا بیئربوک کے ہمراہ جمعے کو شام کا دورہ کیا اور نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشرع سے ملاقات کی تھی۔