کھیلوں کی دنیا

ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی کیلئے جے شاہ نے نئی چال چل دی، بِگ تھری نے کیا منصوبہ بنایا؟

بِگ تھری کی ایک بار پھر سے کرکٹ کی دنیا میں گونج ہے اور ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی کے لیے جے شاہ نے اب نئی چال چل دی ہے۔

بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں بورڈ کا ایک دوسرے کے ساتھ بارڈر گواسکر ٹرافی کی طرز پر زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا پلان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ، کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ اور انگلینڈ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن کے درمیان اس ماہ کے آخر میں ملاقات کا امکان ہے۔

ملاقات میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا دو رویہ اسٹرکچر ایجنڈے میں شامل ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں دو رویہ کا پلان موجودہ 2027 تک کے ایف ٹی پی کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مزید ایک اور سائیکل تک جاری رہ سکے گی، انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ڈبلیو ٹی سی پر پہلے ہی تنقید کرچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button