کھیلوں کی دنیا

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: رکلٹن کی ڈبل سنچری، جنوبی افریقا کے پہلی اننگز میں 400 رنز مکمل

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم کے رکلٹن نے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری جڑ دی ہے جبکہ پروٹیز نے 400 رنز مکمل کر لیے ہیں۔

کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن محمد عباس نے ڈیوڈ بیڈنگٹن کو جلد ہی پویلین لوٹا دیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز کے سنچری میکر ریان رکلٹن نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کی پہلی ڈبل سنچری 24 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ مکمل کی۔

جنوبی افریقا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 406 رنز بنا لیے ہیں، رکلٹن کے ساتھ کیل ویرین بھی وکٹ پر موجود ہیں جنہوں نے 49 رنز بنا لیے ہیں۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button