اے ایس بی کلاسک ٹینس ، نائومی اوساکا سیمی فائنل میں داخل
جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکا ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ 27 سالہ جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اے ایس بی کلاسک میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کی حریف کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ کو شکست دی۔
نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ کے اے ایس بی ٹینس سینٹر میں کھیلے گئےڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا نے سخت مقابلے کے بعد حریف امریکا کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ کو 7-6(7-2)، 1-6 اور 2-6 سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔