کاروباری
ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 38 فیصد کی کمی
ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 38 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشما ر کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 347000ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2024میں ملک میں 41000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 48 فیصد کم ہے۔
دسمبر 2023 میں ملک میں 79000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ نومبر کےمقابلہ میں دسمبر میں فرنس آئل کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔