کاروباری

احسن ظفر بختاوری کا ایف بی آر کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کاطے شدہ ہدف حاصل کرنے پر اظہار مسرت

چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری نے ایف بی آر کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں دسمبر 2024 تک آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف کو عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کامیابی کو پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 10.8 فیصد کے تناسب کا حصول ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے، جو اس کامیابی کے پیچھے ہیں۔

احسن ظفر بختاوری نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس نیٹ ورک کا حصہ بنیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں بے شمار افراد ہیں جو ٹیکس ادا کرنے کے قابل ہیں مگر ابھی تک ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔ ان افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانا ملکی معیشت کی مزید بہتری کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کی وسعت سے نہ صرف ٹیکس کی وصولی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ معیشت کو مستحکم کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور حکومتی وسائل میں اضافہ کرنے کا باعث بنے گا۔ مزید برآں ٹیکس نیٹ میں نئے افراد کو شامل کرنا حکومت کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی جو ملکی ترقی میں مزید معاون ثابت ہوگی۔

احسن بختاوری نے حکومت کو مشورہ دیا کہ ٹیکس کے نظام کو مزید شفاف اور موثر بنایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور زیادہ افراد خود بخود ٹیکس کے نظام میں شامل ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوامی آگاہی کے پروگرامز شروع کرنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو ٹیکس کی اہمیت اور فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا اور غیر رسمی شعبے کو رسمی بنانا ضروری ہے۔ اس سے ٹیکس وصولی کے عمل کو آسان بنایا جا سکتا ہے اور ٹیکس چوری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان اقدامات سے معیشت میں مزید استحکام آئے گا اور عوام کی فلاح کے لیے مزید وسائل مہیا ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button