کاروباری

پی ایس ایکس: کاروباری ہفتے میں انڈیکس میں 6235 پوائنٹس کا اضافہ، 217 ارب مالیت کے سودے طے ہوئے

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 6235 پوائنٹس اضافے سے 117586 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 6451 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 118367 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 111916 رہی۔

ہفتہ بھر میں بازار میں 5.22 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 217 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 506 ارب روپے بڑھ کر 14633 ارب روپے ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button