قومی

پاکستان انجینئرنگ کونسل کا ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کا اعلان

پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے پی ای سی کی ینگ انجینئرز ایسوسی ایشنز، سوسائٹیز اور گروپ کو فورم میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے کہا ہے کہ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوان انجینئرز کا نمائندہ فورم ہوگا، فورم نوجوان انجینئرز میں قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے کام کرے گا۔ انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ فورم نوجوان انجینئرز کی تکنیکی مہارتوں میں اضافے کیلئے کام کرے گا۔

چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کہا کہ نوجوان انجینئرز کی استعداد کار بڑھا کر مقامی اور عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جائے گا، فورم ینگ انجینئرز کیلئے کونسل کے اقدامات کو آگے بڑھائے گا۔ چیئرمین پی ای سی نے کہا کہ ینگ انجینئرز فورم قومی یکجہتی اور انجینئرنگ پروفیشن میں اتحاد کو فروغ دے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button