ٹاپ نیوز
صدر آصف علی زرداری سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی ملاقات میں مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینیٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔