کاروباری

بینک الفلاح لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

بینک الفلاح لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال کی دوسر ی سہ ماہی میں بینک کو 12.002 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کو 7.855 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ دوسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 7.59 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4.97 روپے تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک کو 21.93 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 13.90 روپے ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button