تعلیمی سرگرمیاں

عیسائی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کے بعد 2ہزار غیر مسلموں کو اسلام قبول کروانے والے معروف سکالر عبد الوارث گل کا رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کا دورہ

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران طلباء و طالبات کو مسیح مذہب چھوڑ کر مسلمان ہونے سے متعلق بتایا کہ میں نے عیسائی مذہب کے پادریوں سے سوال کیا کہ میں کون ہوں کہاں سے آیا ہوں اور میر ی زندگی کا کیا مقصد ہے جس کا مجھے تسلی بخش جواب نہ مل سکا اس لئے میں نے عیسائیت کے مذہب کو خیر باد کہا اور دین اسلام قبول کیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد مجھے پتا چلا کہ میں کون ہوں اور میر ی زندگی کا کیا مقصد ہے۔ کوئی تو ہے جو اس کائنات کا نظام چلا رہا ہے۔واحد ایک اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جس نے پوری کائنات کو بنایا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ کو کھانے پینے اور کاروبار کرنے کیلئے پیدا نہیں کیا اس نے ہمیں اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا۔ قرآن پاک ہی حق ہے جو ہمیں سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔ میں حادثاتی طور پر مسلمان نہیں ہوا مجھے اللہ تعالی نے چنا بلکہ پاکستان میں تقریبا 22کروڑ مسلمانوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے ہی اس دین کیلئے چنا ہے۔آخر پر چیئر مین رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی نے عبد الوارث گل کو شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button