تعلیمی سرگرمیاں

رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی فیصل آباد میں ورلڈ آ رتھر ا ئٹس ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی فیصل آباد میں ورلڈ آ رتھر ا ئٹس ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یوکے سے ڈاکٹر شاہد محمود نے خصوصی شرکت کی اور انہوں نے ہڈیوں کے امراض کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لاکھوں افراد جوڑوں کے درد کے مسائل سے دوچار ہیں، غیر متوازن خوراک اور دیگر عوامل کے باعث آج کل جوڑوں کا درد عام ہوتا جارہا ہے جس سے نجات پانے کا انتہائی آسان قدرتی ذریعہ ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔جوڑوں کا درد انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ پہلے کبھی جوڑوں کا درد صرف بوڑھوں کی بیماری تصور کیا جاتا ہے تاہم بدلتے وقت کے ساتھ تیز رفتار زندگی میں صحت کے اہم اصولوں کو نظر انداز کرنے، سونے جاگنے کے معمولات میں تبدیلی اور غیر متوازن خوراک کے باعث اب نوجوان اور کم عمر افراد بھی جوڑوں کے درد میں مبتلا ہو رہے ہیں تاہم قدرت کی ایسی بیش بہا نعمتیں ہیں جن کے ذریعے ہم کئی بیماریوں سے نجات پا سکتے ہیں۔سیمینار سے چیئر مین رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر مدثراحمد نے بھی طلباء سے خطاب کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button