تعلیمی سرگرمیاں

رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ کمپیوٹنگ کے زیر اہتمام ”مصنوعی ذہانت کا مستقبل“کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں گچون یونیورسٹی، کوریا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آل حسن بخاری نے AI میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ترقی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں زندگیوں کو حیرت انگیز طریقے سے بد ل دے گی مستقبل میں انسان کا AIٹیکنالوجی کے بغیر چلنا نہ ممکن ہو گا۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت AIایک وسیع اصطلاح ہے جس کے اندر بہت سے شعبے موجود ہیں ہم جو بھی شعبہ اختیار کرنا چاہیں با آسانی اس کو چن سکتے ہیں۔رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مدثر احمد اور فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے ڈین ڈاکٹر زبیر نے AI کے مضمرات اور مستقبل کی سمتوں پر گفتگو کرتے ہوئے ہمارے معاشرے اور دنیا پر اس کے اثرات کے بارے میں قابل قدر نقطہ نظر پیش کیا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button