تعلیمی سرگرمیاں

شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام رمضان کریم کی برکتوں، رحمتوں، فضائل اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے سیمینار

رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام رمضان کریم کی برکتوں، رحمتوں، فضائل اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد۔ سیمینار سے خطاب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفارکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کی مغفرت کا باعث اور Self Discipline سیکھا تا ہے جس میں صدر شعبہ ابلاغیات ڈاکٹر محمد کاشان عاطف، کواڈینیٹر حافظ عثمان لیاقت، سمیت دیگر استاذہ شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز آٹھویں سمسٹر کے طالب علم محمد بن طارق نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ فورتھ سمسٹر کی طالبہ اقصی یونس نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھ کر طلباء و طالبات کے دلوں کو منور کیا۔ تقریب کے دوران شعبہ ابلاغیات کے طلباء و طالبات نے اپنا اپنا اظہار خیال اسٹیچ پر آ کر کیا جس میں انہوں نے رمضان المبارک کی رحمتوں، برکتوں اور ہماری ذمہ داریوں کو اجاگر کیا۔ اور رمضان المبارک کو اپنے گناہوں کی بخشش کا ذریعہ قرار دیا۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر شعبہ فزکس و ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفار صا حب نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے روزے کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کی بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے اس میں جتنا بھی ثواب کما لیں وہ کم ہے اور یہ انسان میں خود نظم و ضبط پیدا کرتا ہے. تقریب کے آخر پر کوآرڈینیٹر شعبہ ابلاغیات حافظ عثمان لیاقت نے اختتامی کلمات سے مہمانوں اور طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button