تعلیمی سرگرمیاں

رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی فیصل آباد میں زندگی کے مقصد سے آگاہی پر رہنما ئی سے متعلق سیشن کا انعقاد

جس میں تمام شعبہ جات کے سال اول کے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیشن کے دوران ڈائریکٹر تربیہ عبد اللہ مدثر نے لیکچر دیا انہوں کہا کہ زندگی کیا ہے؟ زندگی کا مقصد کیا ہے؟ کیا یہ زندگی کسی مقصد کے حصول کے لیے دی گئی ہے؟ زندگی کی گہما گہمی کہیں انسان کو اس مقصد سے غافل تو نہیں کر رہی جس مقصد کے لیے اسے زندگی دی گئی ہے؟ یہ وہ تمام سوالات ہیں جو ایک باشعور زندگی گزارنے والے کے گوشہ خیال میں گاہے گاہے گونجتے رہتے ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اِنسان کے علاوہ ہر دیگر مخلوق اپنی زندگی کے مقصد سے آگاہ ہے۔ وہ اپنے پیدا ہونے اور مرنے کے درمیان میں کوئی ایسا کام نہیں کرتی جو اسے کسی پشیمانی میں مبتلا کرے۔ باالفاظِ دیگر گناہ اور غلطی کا تصور شاید صرف حضرتِ انسان ہی کے پاس ہے۔ شاید اس لیے کہ اختیار کی دولت صرف انسان کے پاس ہے۔ یہ اختیار ایک بے مقصد اور با مقصد زندگی کا انتخاب کرنے کا اختیار ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ جہاں تک اختیار ہے، وہاں تک جواب دہی ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ انسان کی زندگی صرف وہیں تک ہے، جہاں تک اس کا اختیار ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button