کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی کے بعد 225,051 روپے سے کم ہو کر 224,194 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 206,297 روپے سے کم ہو کر 205,511 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,950 روپے اور 2,529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,503 ڈالر سے کم ہو کر 2,498 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button