کاروباری

صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ اگست میں 9.6 فیصد ریکارڈ،گزشتہ تین برسوں کی کم ترین شرح ہے،ماہانہ رپورٹ

ملک میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ اگست میں 9.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ تین برسوں کی کم ترین شرح ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ(سی پی آئی) 9.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو جو لائی میں 11.1 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 27.4 فیصد تھا۔شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 11.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو جو لائی میں 13.2 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 25 فیصد تھا۔دیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 6.7 فیصد رہا جو جو لائی میں 8.1 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 30.9 فیصد تھا۔

صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ(ایس پی آئی) اگست میں 10.8 فیصد تک گر گیا جو جو لائی میں 15.7 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 27.9 فیصد تھا۔ ہول سیل پرائس انڈیکس اگست میں 6.3 فیصد کی سطح پررہا جو جو لائی میں 10.4 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 24.3 فیصد تھا۔ اگست 2024 میں شہری علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی افراط زرکی شرح 10.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو جو لائی میں 11.7 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 18.4 فیصد تھی۔ دیہی علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی افراط زرکی شرح 14.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو جولائی میں 16.9 فیصد اور اگست میں 25.9 فیصد تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button