کھیلوں کی دنیا

نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ ، مزمل مرتضیٰ ،محمد شعیب ،یوسف خلیل اور عقیل خان کی سیمی فائنل میں رسائی

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں مزمل مرتضیٰ ،محمد شعیب ،یوسف خلیل اور عقیل خان نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔منگل کو سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں مینز سنگلز کے کوارٹر فائنلز مقابلوں میں مزمل مرتضیٰ نے عبداللہ عدنان کو 7-5، 5-7 اور 5-7 سے شکست دی ۔دوسرے میچ میں محمد شعیب نے مدثر مرتضیٰ کو 7-5 ،3-6 اور2-6 سے مات دی۔تیسرے میچ میں یوسف خلیل نے برکت اللہ کو 6-4 ،4-6 اور 2-6 جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں عقیل خان نے احمد نیل قریشی کو 3-6 اور1-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں مدثر مرتضیٰ اورشہزاد خان نے محمد طلحہ خان اور حذیفہ خان کو 1-6 اور 0-6 جبکہ دوسرے میچ میں حمزہ رومان اور ثاقب حیات نے سمیع زیب خان اور عبداللہ عدنان کو 7-6(3), 6-7(5) 10-8سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ بوائز انڈر18 سنگلز کوارٹر فائنلز میں بلال عاصم نے محمد سالار کو 1-6 اور4-6 سے ہرا دیا ۔

دوسرے میچ میں حمزہ رومان نے عبداللہ اظہر کو 3-6 اور 3-6 جبکہ احمد نیل قریشی نے اسد زمان کو 1-6 اور4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔بوائز انڈر 14 سنگلز کوارٹر فائنلز مقابلوں میں محمد جنید اور محمد حسن عثمانی نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔بوائز انڈ 12 کوارٹر فائنلز میں راشد علی اور محمد ابراہیم گل نے اپنے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ایونٹ کا اگلہ مرحلہ کل بدھ کو کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button