کاروباری

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 25 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 68 پیسے رہی۔

اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 43 پیسے، کویتی دینار کی 907 روپے 61 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 16 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 49 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button