کاروباری

سٹیٹ بینک، قربانی کے جانوروں کی خریداری کے ضمن میں مختلف کیٹیگریز کے لیے ٹرانزیکشن/بیلنس کی حدمیں عارضی طورپراضافہ

عید الاضحیٰ کے لیے قربانی کے جانوروں کی خریداری کے کیلئے مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کے ضمن میں سٹیٹ بینک نے 31 مئی سے 20 جون 2024 تک اکاؤنٹس کی مختلف کیٹیگریز کے لیے ٹرانزیکشن/بیلنس کی حدکو عارضی طور پر بڑھا دیا ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل چینلز کو محفوظ اور آسان متبادل ادائیگی کے موڈ کے طور پر فروغ دے کر اس عرصے کے دوران ہونے والے اہم نقدی پر مبنی لین دین کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔

جن اکاؤنٹس کے لیے حدیں بڑھا دی گئی ہیں ان میں برانچ لیس بنکنگ ایل ون، آسان اکائونٹ/ آسان ڈیجیٹل اکائوونٹ اوروہ مرچنٹ اکائونٹس شامل ہیں جہاں زیادہ سے زیادہ بیلنس کی حد 5 ملین روپے ہیں، شامل ہیں، علاوہ ازیں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد کسانوں اوربیوپاریوں کیلئے معمول کی حد میں بھی استثنیٰ دیا گیاہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button