کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، 100 انڈکس 41.82 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد74878.12 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رحجان رہااور کے ایس ای 100 انڈکس 41.82 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 74878.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کا روباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 410.57 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 14.92 ارب روپے تھا۔مجموعی طور پر 413 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 56 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس کے برعکس 196 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کے ایس ای 30انڈکس 16.54 پوائنٹس کی کمی کے بعد 23987.87 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت11.90 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ جمعرات کو فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے 42521383 حصص، دیوان سیمنٹ لمیٹڈ 26322838 حصص، دیوان فاروق لمیٹڈ 25937975 حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 24524129 حصص کا لین دین ہوا۔گلشن سپننگ لمیٹد، گلستان سپننگ ملز اورپاکستان جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button