ٹاپ نیوز
ملائشین وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنے پر ان کے جذبہ کو سراہا
لائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے ملائشیا میں بدترین سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیا ہے، میں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ملائشیا کے دورہ کی دعوت دی ہے۔
ہفتہ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں ملائشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کال کے دوران متاثر ہونے والے ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ملائشین کی بہتری کیلئے دعا کی اور دونوں اقوام کی دوستی اور تعاون کے جذبہ کے تحت امداد کی فراہمی کا ارادہ ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس فراخدلی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں آئندہ سال کے آغاز میں ملائشیا کے دورہ کی دعوت کی ہے۔