قومی

پاکستان کی ترقی امن، ہم آہنگی اور انصاف پر منحصر ہے، پیغام پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور اعتدال پسندی کا روڈ میپ ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی امن، ہم آہنگی اور انصاف پر منحصر ہے، پیغام پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور اعتدال پسندی کا روڈ میپ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں امن، ہم آہنگی اور انصاف کے فروغ پر مبنی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا انحصار معاشرے میں توازن ور انصاف کے ساتھ چلنا اور لوگوں میں تفریق نہ کرنے پر ہے۔

پیغام پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور اعتدال پسندی کا روڈ میپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کا پیغام انسانیت محبت اور انصاف پر مبنی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی امن، ہم آہنگی اور انصاف پر منحصر ہے۔ پیغامِ پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور اعتدال پسندی کا روڈ میپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف ہمیں اتحاد اور اعتدال پسندی کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان کا روشن مستقبل امن اور تنوع میں اتحاد سے ممکن ہے۔

معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دے کر ترقی کے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔ مذہبی، نسلی اور نظریاتی تفریق ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ ہمیں نفرت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا اور اعتدال پسندی کی آواز بلند کرنی ہوگی۔ ترقی اور خوشحالی کے لئے امن، انصاف اور ہم آہنگی کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button