کھیلوں کی دنیا
جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، کئی اہم کھلاڑی شامل نہیں
جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
15 رکنی جنوبی افریقا ٹیم کی قیادت ہینریخ کلاسن کریں گے جنہوں نے ایڈن مارکرم کی سری لنکا کے خلاف سیریز میں مصروفیت کی وجہ سے کپتانی سنبھالی ہے۔
آل فارمیٹ پلیئر مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور ٹرسٹن اسٹبس بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
آل فارمیٹ پلیئرز پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 10، 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب سے پاکستان نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔